لندن ۔2اکتوبر (اے پی پی):ٹوٹنہم کے چیف ایگزیکٹو ونائے وینکٹیشم نے سیزن کے مایوس کن آغاز کے باوجود ہیڈ کوچ روبرٹو ڈی زربی کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر لیگ میں 5 میچز کے بعد 380 ملین پاؤنڈ سے زائد رقم کی بھاری سرمایہ کاری کے باوجود ٹوٹنہم ہاٹ پورکی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے موجود ہے اور ابھی …
نئے سیزن میں ابتر کارکردگی کے باوجود ٹوٹنہم کے چیف ایگزیکٹو کا ہیڈ کوچ روبرٹو ڈی زربی کی مکمل حمایت کا اعلان

مزید خبریں
لندن ۔2اکتوبر (اے پی پی):ٹوٹنہم کے چیف ایگزیکٹو ونائے وینکٹیشم نے سیزن کے مایوس کن آغاز کے باوجود ہیڈ کوچ روبرٹو ڈی زربی کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر لیگ میں 5 میچز کے بعد 380 ملین پاؤنڈ سے زائد رقم کی بھاری سرمایہ کاری کے باوجود ٹوٹنہم ہاٹ پورکی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے موجود ہے اور ابھی تک کوئی فتح حاصل نہیں کر سکی ہے۔
تاہم فین ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں وینکٹیشم نے کہا کہ وہ پہلے میچ کی ناکامی کے بعد ٹیم کی بنیادی کارکردگی سے پرامید ہیں کیونکہ کھلاری گول کرنے کے بہترین مواقع بنا رہے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پوائنٹس کی موجودہ صورتحال اور مسلسل 17 ویں پوزیشن پر رہنے کی وجہ سے شائقین کا مایوس ہونا فطری ہے، مگر موسم گرما میں ٹیم اور انتظامیہ میں کی گئی بڑی تبدیلیوں کے نتائج ظاہر ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مالیاتی ضوابط، یورپی ٹورنامنٹس سے محرومی اور گزشتہ 2019 سے منافع نہ ہونے کے باعث کلب کو شدید مالی حدود کا سامنا ہے، جس کی بہتری کے لیے کھلاریوں کی فروخت کا نظام بہتر بنایا جا رہا ہے اور کھلاڑیوں کے زدوکوب اور انجریز سے بچاؤ کے لیے میڈیکل و پرفارمنس کے شعبوں میں بھی اصلاحات کی گئی ہیں۔








