اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہےکہ پاکستانی زرعی اجناس کے لیے عالمی منڈیوں تک رسائی میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،مسلسل محنت سے برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے ہدف کی طرف اپنا سفر جاری رکھیں گے، ملائیشیا کے لئے پاکستانی چاول کی اضافی برآمدات کے حصول پر متعلقہ ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری …
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت اور متعلقہ وزارتوں اور حکام کی کاوشوں سے ملائیشیا میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہےکہ پاکستانی زرعی اجناس کے لیے عالمی منڈیوں تک رسائی میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،مسلسل محنت سے برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے ہدف کی طرف اپنا سفر جاری رکھیں گے، ملائیشیا کے لئے پاکستانی چاول کی اضافی برآمدات کے حصول پر متعلقہ ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔
جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے پاکستانی چاول کی اضافی برآمدات کے حصول پر متعلقہ ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار،وزیر قومی غذائی تحفظ، وزیر تجارت، سیکرٹری تجارت اور سیکرٹری قومی غذائی تحفظ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،70 ہزار میٹرک ٹن اضافی پاکستانی چاول کی برآمد، کسانوں کی خوشحالی اور ملکی معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی زرعی اجناس کے لیے عالمی منڈیوں تک رسائی میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،مسلسل محنت سے برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے ہدف کی طرف اپنا سفر جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ اکتوبر تا دسمبر 2026 کے دورانیہ میں ملائیشیا کےلئے پاکستانی چاول کی برآمدات میں مزید 70 ہزار میٹرک ٹن کا اضافہ کیا گیا ہے۔پاکستانی چاول کی اضافی 70 ہزار میٹرک ٹن برآمدات کا حصول وزیراعظم کی ہدایات پر موثر سفارتی و تجارتی کاوشوں کا ثمر ہے۔متعلقہ وزارتوں اور حکام نے وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں ملائیشیا کے ساتھ پاکستانی چاول کی اضافی برآمدات کا معاملہ موثر انداز میں آگے بڑھایا۔








