حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا آغاز مثبت پیش رفت ، اس سے ملک کے مستقبل اور سیاسی درجہ حرارت میں بہتری آئے گی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا آغاز مثبت پیش رفت ، اس سے ملک کے مستقبل اور سیاسی درجہ حرارت میں بہتری آئے گی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا آغاز مثبت پیش رفت ہے، اس سے ملک کے مستقبل اور سیاسی درجہ حرارت میں بہتری آئے گی۔

جمعے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور مسائل کا حل بات چیت ہی سے ممکن ہے، تمام معاملات کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنا چاہیے، پاکستان مزید احتجاج اور مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

مزید خبریں