صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان سے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ملاقات کی
آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان سے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ملاقات کی۔:

مزید خبریں
مظفر آباد۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان سے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ملاقات کی۔چیف جسٹس آزادجموں و کشمیر نے ڈاکٹر محمد نجیب خان کو صدر آزاد جموں و کشمیر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، آئینی اداروں کے باہمی احترام و تعاون اور عوام کو جلد اور مؤثر انصاف کی فراہمی سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر میں عدلیہ کے کردار، آئینی معاملات اور عوامی مفاد سے متعلق امور بھی زیرِ غور آئے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی۔








