وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے دوران پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں پر میڈیا کو بریفنگ

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے دوران پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں پر میڈیا کو بریفنگ

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 21 سے 25 ستمبر 2026ء تک نیویارک میں منعقد ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے اعلیٰ سطحی ہفتے کے دوران پاکستان کی وسیع سفارتی سرگرمیوں کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دی۔

جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے اعلیٰ سطحی اجلاسوں، دوطرفہ ملاقاتوں اور کثیرالجہتی اقدامات میں پاکستان کی شرکت پر روشنی ڈالی۔ ان سرگرمیوں کا مقصد پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات کو آگے بڑھانا، شراکت داریوں کو مضبوط بنانا اور عالمی امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا تھا۔انہوں نے اہم علاقائی اور عالمی پیش رفت کے حوالے سے پاکستان کے موقف کو بھی اجاگر کیا اور خارجہ پالیسی سے متعلق مختلف امور پر میڈیا کے سوالات کے جوابات دیئے۔