اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈائون، 4 ملزمان گرفتار ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون میں 3 کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان گرفتار کر کے مجموعی طور پر 18.924 کلوگرام منشیات برآمد کر لی

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون میں 3 کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان گرفتار کر کے مجموعی طور پر 18.924 کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اٹک میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے 784 گرام وزنی 5654 عدد زینیکس گولیاں برآمد کر کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔اسی طرح جی ٹی روڈ راولپنڈی ہسپتال کے قریب 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 2 ملزمان سے 140 گرام آئس جبکہ ڈسٹرکٹ نوشہرہ میں پٹرول پمپ کے قریب گاڑی سے 18 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔