آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک اور دن کے دوران میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا تاہم خضدار میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
جمعہ کوریکارڈ کئے گئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو، شہید بینظیر آباد 41، مٹھی اور نوکنڈی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








