حج واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کا آغاز پیر 5 اکتوبر سے ہو گا ،وزارت مذہبی امور
حج واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کا آغاز پیر 5 اکتوبر سے ہو گا ،وزارت مذہبی امور

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نےحج 2027 کے سرکاری سکیم کے عازمین سے کہا ہے کہ حج واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کا آغاز پیر 5 اکتوبر سے ہو گا جو20 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ جمعہ کو ترجمان مذہبی امور نے ایک بیان میں کہا کہ حج واجبات کی دوسری قسط بھی پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے جمع ہو گی ۔
عازمین حج مقررہ تاریخ تک دوسری قسط کی ادائیگی یقینی بنائیں۔مقررہ تاریخ تک واجبات جمع نہ کروانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہو گی ۔درخواست منسوخی کے بعد جمع شدہ رقم عازم حج کے اکاؤنٹ میں واپس بھجوا دی جائے گی ۔
حج میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ دوسری قسط سے قبل اپلوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیاہے۔ میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل پر اپلوڈ کیا جائے۔سرکاری عازمین حج مقررہ تاریخ سے قبل تمام مطلوبہ کارروائی مکمل کر لیں۔







