پاکستان ریفائنری کے شعبہ کی سیلز میں جاری مالی سال 27-2026 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 37.3 فیصد کا نمایا اضافہ ، رپورٹ
پاکستان ریفائنری کے شعبہ کی سیلز میں جاری مالی سال 27-2026 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 37.3 فیصد کا نمایا اضافہ ، رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ریفائنری کے شعبہ کی سیلز میں جاری مالی سال 27-2026 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 37.3 فیصد کا نمایا اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران شعبہ کی سیلز کا حجم 3.19 ملین ٹن تک بڑھ گیا۔ عارف حبیب لمیٹڈ کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق پٹرول،ڈیزل اور فرنس آئیل کی فروخت میں خاطر خواہ اضافہ کے باعث ستمبر 2026 کے دوران شعبہ کی سیلز میں سالانہ بنیادوں پر 32 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2025 کے موابلہ میں ستمبر 2026 کے دوران اٹک ریفائنری لمیٹڈ کی سیلز میں مجموعی طور پر 79.9 فیڈ اضافہ ہوا ہے ۔
اس دوران کمپنی کی فرنس آئیل کی سیلز میں 22 گنا کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پٹرول کی فروخت میں 49.9 فیصد اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 21.5 فیصد کا اضافہ ہوا اور سیلز کا حجم بالترتیب 52 ہزار ٹن اور 61 ہزار ٹن تک بڑھ گیا۔ واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی مارکیٹ میں اٹک ریفائنری کا حصہ 16 فیصد کی نمایا سطح تک پہنچ گیا جو قبل ازیں اوسطا 13.9 فیصد تھا۔ عارف حبیب لمیٹڈ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کی سیلز میں بھی مجموعی طور پر سالانہ بنیاد وں پر 45.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اورمجموعی سیلز ایک لاکھ 51 ہزارٹن تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی کی پٹرول کی فروخت دوگنا اضافہ سے 26 ہزار ٹن تک بڑھ گئی جبکہ فرنس آئیل اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت بالترتیب 41 فیصد اور 36.4 فیصد تک بڑھ گئی۔ اسی طرح نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کی مجموعی فروخت میں بھی 42.3 فیصد کی بڑھوتری ہوئی اور سیلز کا حجم ایک لاکھ 54 ہزار ٹن تک پہنچ گیا۔ کمپنی کی پٹرول کی سیلز 18.7 فیصد جبکہ فرنس آئیل کی سیلز 237 گنا بڑھ گئی تاہم کمپنی کی ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2026 کے دوران پاکستان میں آئیل ریفائنری کے شعبہ کی مجموعی پیداوار 17.4 فیصد کی بڑھوتری سے 1.017 ملین ٹن تک بڑھ گئی۔








