مقامی تیار کردہ موبائیل فونز کا اگست 2026 کے دوران مارکیٹ شیئر 95 فیصد رہا ، پیداوار کا حجم 1.66 ملین یونٹس ریکارڈ

مقامی تیار کردہ موبائیل فونز کا اگست 2026 کے دوران مارکیٹ شیئر 95 فیصد رہا ، پیداوار کا حجم 1.66 ملین یونٹس ریکارڈ

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):مقامی تیار کردہ موبائیل فونز کا اگست 2026 کے دوران مارکیٹ شیئر 95 فیصد رہا اور اس دوران اندرون ملک تیار کئے گئے موبائل فونز کی تعداد 1.66 ملین یونٹس رہی ہے۔ ٹاپ لائن ریسرچ کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مقامی طور پر موبائیل فونز تیار کرنے والے 10 بڑے برانڈز میں سے ویگو ٹیل سر فہرست رہی ہے اور کمپنی نے جنوری تا اگست 2026 کے دوران 2.45 ملین یونٹس کی پیداوار حاصل کی ہے جبکہ دوسر نمبر پر 1.96 ملین یونٹس کی پیداوار کے ساتھ انفنیکس کا نمبر آتا ہے۔

اسی طرح سال 2026 کے پہلے 8 ماہ کے دوران آئی ٹیل 1.56 ملین یونٹس کی پیداوار کے ساتھ تیسے نمبر پر جبکہ ٹیکو موبائیلز کی پیداوار 1.14 ملیں یونٹس رہی اور کمپنی کا طوتھا نمبر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال رواں میں سام سنگ کی پیداوار 1.01 ملین یونٹس جبکہ ویوو 0.97 ملین یونٹس اور نوکیا 0.97 ملین یونٹس رہی ہے۔ مزید برآں کلب موبائیل کی پیداوار کا حجم 0.72 ملین یونٹس، ایکس موبائیل 0.7 ملین یونٹس اور کیو موبائیل کی پیداوار کا حجم 0.63 ملین یونٹس ریکارڈ کیا گیا ہے۔