وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت بین الوزارتی اجلاس ، پاکستان-بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو پاکستان-بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کے تیسرے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی، جس کی وہ اپنے بحرینی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ صدارت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نے نائب وزیراعظم …

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو پاکستان-بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کے تیسرے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی، جس کی وہ اپنے بحرینی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ صدارت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کو آنے والے اجلاس کے ایجنڈے اور دو طرفہ تعاون کے اہم شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ نے پاکستان-بحرین تعاون کو مزید وسعت دینے میں جے ایم سی کی اہمیت پر زور دیا اور متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ قریبی ہم آہنگی کے ساتھ تیاریاں مکمل کریں اور اگلے ہفتے بحرینی وزیر خارجہ کے دورے سے ٹھوس نتائج حاصل کریں۔

اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، قائم مقام سیکرٹری خارجہ اور تمام متعلقہ وزارتوں و محکموں کے سیکرٹریز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

مزید خبریں