ہم ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے اتفاقِ رائے اور معاملات کے حل کے لیے جگہ پیدا کرنے پر یقین رکھتے ہیں،سینیٹر شیری رحمان
ہم ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے اتفاقِ رائے اور معاملات کے حل کے لیے جگہ پیدا کرنے پر یقین رکھتے ہیں،سینیٹر شیری رحمان

مزید خبریں
اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ہم ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے اتفاقِ رائے اور معاملات کے حل کے لیے جگہ پیدا کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
ہفتہ کو اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہی جمہوری اور آئینی راستہ ہےجو ملک میں تحفظ، تسلسل اور استحکام کا پیغام دیتا ہے۔ اگر وہ سڑکوں کے بجائے پارلیمان میں آگے بڑھنے کا راستہ نکالنا چاہتے ہیں تو ہم ان کی بات سننے اور آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔