بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن (پی وائی او) سندھ کےعہدیداران کا تقرر
بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن (پی وائی او) سندھ کےعہدیداران کا تقرر

مزید خبریں
اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےپیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن (پی وائی او) سندھ کےعہدیداران کا تقرر کر دیا ہے۔ہفتہ کوجاری اعلامیے کے مطابق منصور شاہانی کو صدر، لالا مراد کو جنرل سیکرٹری اور شہریار بھگت کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن چیئرمین سیکرٹریٹ سے ان کے سیاسی سیکرٹری جمیل سومرو نےجاری کیا۔ترجمان کے مطابق اعلامیہ پیپلز پارٹی میڈیا سیل بلاول ہاؤس کے انچارج سریندر ویلاسائی نے جاری کیا ہے۔








