پولیو ورکرز کی سوشل میڈیا کے مؤثر استعمال کے حوالے سے تربیتی نشست
پولیو ورکرز کی سوشل میڈیا کے مؤثر استعمال کے حوالے سے تربیتی نشست

مزید خبریں
اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):بلوچستان کے فرنٹ لائن پولیو ورکرز کی مواصلاتی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے پولیو کے خاتمے کے پیغامات مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے سوشل میڈیا چیمپئنز ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ای او سی کوآرڈینیٹر انعام الحق، ٹیکنیکل فوکل پوائنٹ ڈاکٹر نجیب اور یونیسیف پولیو ٹیم لیڈ نے تربیتی نشست میں شرکت کی اور عوامی آگاہی کے فروغ اور ویکسی نیشن کی کوششوں میں معاونت کے لیے سوشل میڈیا کے مؤثر استعمال کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔
تربیتی سیشن میں فرنٹ لائن ورکرز کی درست معلومات کی ترسیل، کمیونٹیز سے مؤثر رابطے اور پولیو ویکسی نیشن کی اہمیت اجاگر کرنے کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔شرکاء کو ترغیب دی گئی کہ وہ غلط معلومات کے تدارک اور پولیو ویکسی نیشن و انسداد پولیو کی کوششوں کےحوالے سے مثبت پیغامات کے فروغ میں فعال کردار ادا کریں۔تربیتی نشست کے اختتام پر ای او سی کوآرڈینیٹر انعام الحق نےشرکاء میں ان کی شرکت اور مہم کے لیے عزم کے اعتراف میں اسناد تقسیم کیں۔







