اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کا شفا انٹرنیشنل ہسپتال کا لائسنسنگ جائزہ
اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کا شفا انٹرنیشنل ہسپتال کا لائسنسنگ جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (آئی ایچ آر اے) نے جاری ریگولیٹری عمل کے تحت شفا انٹرنیشنل ہسپتال کا لائسنسنگ جائزہ لیا تاکہ ہسپتال میں مقررہ صحت عامہ کے معیارات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جا سکے۔
سرکاری ذرائع کےمطابق آئی ایچ آر اے کی ٹیم نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا کم از کم سروس ڈلیوری اسٹینڈرڈز (ایم ایس ڈی ایس) کے اشاریوں کی روشنی میں جائزہ لیا اور اپنے مشاہدات کو جامع جائزہ رپورٹ میں قلمبند کیا۔جائزے میں مریضوں کی حفاظت، صحت کی خدمات کے معیار اورصحت عامہ سے متعلق مقررہ معیارات پر ہسپتال کے عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔
یہ سرگرمی اسلام آباد میں کام کرنے والے صحت کی سہولیات کے اداروں کے لائسنسنگ عمل کا حصہ ہےجس کا مقصد لائسنس کے اجراء سے قبل متعلقہ ریگولیٹری تقاضوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔







