ڈینگی کی بروقت تشخیص، فوری علاج پیچیدگیوں سے بچاؤ اور جانیں بچانے کے لیے ضروری ہے، ڈی ایچ او

ڈینگی کی بروقت تشخیص، فوری علاج پیچیدگیوں سے بچاؤ اور جانیں بچانے کے لیے ضروری ہے، ڈی ایچ او

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر سیدہ راشدہ بتول نے ڈینگی کی بروقت تشخیص اور معیاری طبی انتظام کوپیچیدگیوں سے بچاؤ اور قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے کنٹری آفس اسلام آباد میں جاری ڈینگی کے کلینیکل مینجمنٹ سے متعلق دو روزہ ریفریشر تربیتی نشست میں شرکت کے موقع پر صحت کے شعبے سے وابستہ ماہرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

تربیتی نشست کا انعقاد عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے کیا گیا ہے جس کا مقصد فرنٹ لائن طبی عملے کی کلینیکل تیاری کو مضبوط بنانا اور ڈینگی کے مریضوں کو مؤثر طریقے سے طبی سہولیات فراہم کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

ڈاکٹر سیدہ راشدہ بتول نےمعیاری کلینیکل پروٹوکولز پر عملدرآمد اور ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی بروقت تشخیص اور مناسب طبی انتظام کی اہمیت پر زور دیا۔تربیتی پروگرام کے دوران طبی ماہرین کو ڈینگی کیسز کے انتظام سے متعلق اپنی معلومات تازہ کرنے اور تجربات کے تبادلے کا موقع خصوصاً ڈینگی کے پھیلاؤ کے عروج کے موسم کے دوران بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں