پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم حیوانات اتوار کو منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم حیوانات اتوار 4 اکتوبر کو منایا گیا۔ اس دن کے منانے کا مقصد پالتو جانوروں کے حقوق اور ان کے تحفظ سے متعلق شعور بیدار کرنا ہے۔رواں سال عالمی یوم حیوانات کا موضوع ’’ان کی آنکھوں سے دنیا کو دیکھیں‘‘منتخب کیا گیا ہے۔

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم حیوانات اتوار 4 اکتوبر کو منایا گیا۔ اس دن کے منانے کا مقصد پالتو جانوروں کے حقوق اور ان کے تحفظ سے متعلق شعور بیدار کرنا ہے۔رواں سال عالمی یوم حیوانات کا موضوع ’’ان کی آنکھوں سے دنیا کو دیکھیں‘‘منتخب کیا گیا ہے۔

یہ دن پالتو یا سدھائے ہوئے ایسے جانوروں کے لیے مخصوص ہے جو سرکس، فلموں، ریسکیو اداروں اور ہنگامی ٹیموں کے ساتھ دیکھے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ بنی نوع انسان کے ساتھ ساتھ جانور بھی اس زمین کا مفید اور کارآمد حصہ ہیں جو مختلف شکلوں میں ہماری ضروریات پوری کرتے ہیں ۔ ان کی بہتر دیکھ بھال کے ساتھ خوراک اور صحّت و صفائی کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

 

مزید خبریں