پنجاب بھرمیں 1416ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق،1637زخمی

پنجاب بھرمیں 1416ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق جبکہ 1637زخمی ہوگئے ۔ترجمان ریسکیو1122کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1416ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 799افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

لاہور۔4اکتوبر (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1416ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق جبکہ 1637زخمی ہوگئے ۔ترجمان ریسکیو1122کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1416ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 799افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (82فیصد)موٹر سائیکلوں کی ہے۔ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان حادثات میں 960ڈرائیوز،72کم عمرڈرائیور، 544مسافراور145پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ255ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت289متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان106حادثات میں 123متاثرین کے ساتھ دوسر ے گوجرانوالہ 75حادثات میں 81متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

ان حادثات کے کل1649متاثرین میں 1304مرد اور345خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1543موٹرسائیکل،107آٹورکشے،148کاریں،26وین،13مسافر بسیں،37ٹرک اور81دوسری اقسام کی گاڑیاں متاثر ہوئیں۔

 

مزید خبریں