ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد نے ڈینگی کے خطرے سے نمٹنے اور مچھروں کی افزائش کے ممکنہ مقامات کی بروقت نشاندہی و خاتمے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سرویلنس اور ویکٹر کنٹرول سرگرمیاں مزید تیز کر دیں
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد نے ڈینگی کے خطرے سے نمٹنے اور مچھروں کی افزائش کے ممکنہ مقامات کی بروقت نشاندہی و خاتمے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سرویلنس اور ویکٹر کنٹرول سرگرمیاں مزید تیز کر دیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد نے ڈینگی کے خطرے سے نمٹنے اور مچھروں کی افزائش کے ممکنہ مقامات کی بروقت نشاندہی و خاتمے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سرویلنس اور ویکٹر کنٹرول سرگرمیاں مزید تیز کر دی ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق سرویلنس اور ویکٹر کنٹرول ٹیمیں مختلف علاقوں میں فیلڈ دورے کر کے پانی ذخیرہ کرنے والی جگہوں کا معائنہ، مچھروں کے لاروے کی نشاندہی و تلفی اور شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر بروقت کارروائی کر رہی ہیں۔
ٹیمیں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے وضع کردہ معیاری عملیاتی طریقہ کار (ایس او پیز) پر عملدرآمد کی بھی نگرانی کر رہی ہیں جبکہ مچھروں کی افزائش کے خطرے کو کم کرنے کے لیے نشاندہی شدہ مقامات پر احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ستمبر، اکتوبر اور نومبر کو ڈینگی کی منتقلی کےحوالے سے اہم مہینے تصور کیا جاتا ہےجس کے پیش نظر بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیےمسلسل نگرانی اور احتیاطی اقدامات ضروری ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں، پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور سرویلنس ٹیموں کے دوروں کے دوران ان کے ساتھ تعاون کریں۔
شہریوں کو ڈینگی کی ممکنہ افزائش گاہوں کی اطلاع دینے اور بیماری سے بچاؤ کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ صحت کےحکام ڈینگی کے خطرات کی بروقت نشاندہی اور انسدادِڈینگی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اسلام آباد بھر میں مربوط سرویلنس اور ویکٹر کنٹرول سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔







