وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی سہولت کاری کر رہی ہےجس کے باعث صوبے میں سکیورٹی کے چیلنجز میں اضافہ ہو رہا ہے۔اتوار کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی کے واقعات کے نتیجے میں متعدد شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر قوم خیبرپختونخوا حکومت کو …
قوم اور پاک فوج اندرونی و بیرونی دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ثابت قدم ہیں، وزیر دفاع
اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی سہولت کاری کر رہی ہےجس کے باعث صوبے میں سکیورٹی کے چیلنجز میں اضافہ ہو رہا ہے۔اتوار کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی کے واقعات کے نتیجے میں متعدد شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر قوم خیبرپختونخوا حکومت کو جوابدہ ٹھہرائے گی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے دہشت گردی کی حمایت کرنے والے عناصر کوخیبرپختونخوا میں آباد کرنے کی حمایت کی، قومی اسمبلی میں ان کی تقاریر اور میڈیا کا ریکارڈ اس امر کے گواہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکز میں اقتدار سےمحرومی کے بعد پی ٹی آئی کے ہر وزیر اعلیٰ نے وفاق پر حملہ کیا۔خواجہ آصف نے اسلام آباد کو وفاق کی وحدت کی علامت اور 25 کروڑ پاکستانیوں کی شناخت قرار دیا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ شہداء نے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور گزشتہ سال ہونے والےفوجی آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور بہادر مسلح افواج کسی بھی اندرونی یا بیرونی دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے ثابت قدم ہیں۔









