آئی ایم ڈی سی کا پوسٹ گریجویٹ طلبہ کی علمی و تحقیقی خدمات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محققین میں شیلڈز تقسیم

اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (آئی ایم ڈی سی) نے پوسٹ گریجویٹ طلبہ کی علمی و تحقیقی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محققین میں شیلڈز تقسیم کیں۔ اس سلسلے میں کالج میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پوسٹ گریجویٹ تحقیقاتی طلبہ کی محنت، لگن اور علمی کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا جبکہ طبی تحقیق اور تعلیمی میدان میں ان کی خدمات کو …

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (آئی ایم ڈی سی) نے پوسٹ گریجویٹ طلبہ کی علمی و تحقیقی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محققین میں شیلڈز تقسیم کیں۔ اس سلسلے میں کالج میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پوسٹ گریجویٹ تحقیقاتی طلبہ کی محنت، لگن اور علمی کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا جبکہ طبی تحقیق اور تعلیمی میدان میں ان کی خدمات کو سراہا گیا۔

جی اے کے ہیلتھ کیئر انٹرنیشنل کے گروپ چیف ایگزیکٹو یاسر نیازی اورکامسیٹس یونیورسٹی/آئی ایم ڈی سی کے وائس چانسلر میجر جنرل (ر) پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم نے تقریب میں شرکت کی اور طلبہ و فیکلٹی پر زور دیا کہ وہ طبی تعلیم اور تحقیق میں اعلیٰ معیار کے حصول کے لیےاپنی کوششیں جاری رکھیں۔تقریب میں شعبہ سرجری کے نوجوان ارکان کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی اور تعلیمی ماحول میں ان کے جوش، لگن اور خدمات کو سراہا گیا۔کالج انتظامیہ نے ایوارڈ حاصل کرنے والے محققین کو مبارکباد دیتے ہوئے تحقیق اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ان کی محنت اور عزم کو خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب میں طبی تعلیم اور شعبہ صحت میں تحقیق،جدت اور علمی معیار کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ادارے نے امید ظاہر کی کہ محققین کی کامیابیاں دیگر طلبہ کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث بنیں گی اور طبی تحقیق، تعلیم اورمریضوں کی نگہداشت میں مزید پیش رفت میں معاون ثابت ہوں گی۔