پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گلبرگ اور مضافاتی علاقوں میں کارروائی کے دوران معروف شاپنگ مال اور مصالحہ یونٹ کو بند کر دیا اور 1100 کلو تیار مصالحے اور مشینری ضبط کرلی جبکہ فنگس زدہ سرخ مرچیں تلف کر دی گئیں۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گلبرگ ،مضافاتی علاقوں میں کارروائی ،معروف شاپنگ مال،مصالحہ یونٹ بند

مزید خبریں
لاہور۔5اکتوبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گلبرگ اور مضافاتی علاقوں میں کارروائی کے دوران معروف شاپنگ مال اور مصالحہ یونٹ کو بند کر دیا اور 1100 کلو تیار مصالحے اور مشینری ضبط کرلی جبکہ فنگس زدہ سرخ مرچیں تلف کر دی گئیں۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی منصور احمد نے بتایا ہے کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے معروف ڈیپارٹمنٹل سٹور میں موجود درآمد شدہ اشیا غیر منظور شدہ پائیں جبکہ ذمہ داران مطلوبہ ریکارڈ اور ضروری دستاویزات پیش نہ کر سکے۔انہوں نے بتایا کہ مصالحہ یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے،مذکورہ یونٹ میں اشیا کی پراڈکٹ رجسٹریشن اور لیبل بھی منظور شدہ نہیں تھے جبکہ ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی نامکمل پائے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے حکم پر صوبہ بھر میں فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اور خوراک میں ملاوٹ،ناقص صفائی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔








