ایم ایس بے نظیر بھٹو ٹیچنگ ہسپتال کا اہم وارڈز کا دورہ، ہسپتال آنے والے مریضوں کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت

بے نظیر بھٹو شہید ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں پیر کی صبح میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر اسرار نے سرجیکل، میڈیکل، آئی سی یو، ایمرجنسی، سی سی یو اور ای این ٹی سمیت تمام اہم وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا۔

ایبٹ آباد۔ 5 اکتوبر (اے پی پی):بے نظیر بھٹو شہید ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں پیر کی صبح میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر اسرار نے سرجیکل، میڈیکل، آئی سی یو، ایمرجنسی، سی سی یو اور ای این ٹی سمیت تمام اہم وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایم ایس ڈاکٹر طاہر حبیب، ڈی ایم ایس ڈاکٹر دریا، انچارج پیرا میڈیکس عبدالرحیم خان تنولی اور انچارج کلاس فور ایاز خان سواتی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ترجمان بے نظیر بھٹو شہید ٹیچنگ ہسپتال کے مطابق انہوں نے موسم کی تبدیلی اور آنے والی سردیوں کے پیش نظر ہسپتال میں نئے لگائے گئے بیڈز، نئے میٹرسز، بیڈ ٹرالیوں اور دیگر تمام نئے ایکوپمنٹ کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ وارڈز اور باتھ رومز کی صفائی ستھرائی کے نظام کو خصوصی طور پر چیک کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر عامر اسرار نے موقع پر موجود کمی کوتاہیوں کو فوری دور کرنے کی سخت ہدایات جاری کیں تاکہ دستیاب وسائل کو بہترین انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو کسی بھی قسم کی تکلیف یا پریشانی سے بچایا جا سکے اور انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔