مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 18 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
ایل پی جی کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 18 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 18 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 85.1 ملین ڈالر تک بڑھ گئی جبکہ اگست 2025 کے دوران ایل پی جی کی درآمدات کی مالیت 72.03 ملین ڈالر رہی تھی۔ اس طرح اگست 2025 کے مقابلہ میں اگست 2026 کے دوران مائع پیٹرولیم گیس کی قومی درآمداتمیں 13.07 ملین ڈالر یعنی 18.14 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔








