بین الاقوامی منڈیوں میں پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی جبکہ سونے اور بیشتر زرعی اجناس کی قیمتوں میں عمومی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی منڈیوں میں خام تیل سستا، سونے اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):بین الاقوامی منڈیوں میں پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی جبکہ سونے اور بیشتر زرعی اجناس کی قیمتوں میں عمومی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پیر کو امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 0.90 ڈالر کی کمی سے 90.21 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 0.74 ڈالر کی کمی سے 101.71 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ رپورٹ کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 15.92 ڈالر کے اضافے سے 4,156.95 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 1.22 ڈالر کے اضافے سے 61.63 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
زرعی اجناس کی قیمتوں میں بھی عمومی طور پر اضافے کا رجحان رہا۔ گندم کی قیمت 6.25 ڈالر کے اضافے سے 689.25 ڈالر فی بشل اور کاٹن کی قیمت 0.66 ڈالر کے اضافے سے 79.54 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب زندہ مویشیوں کی قیمت میں 1.70 ڈالر کی کمی ہوئی اور قیمت 201.48 ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ مکئی کی قیمت میں 0.25 ڈالر کی کمی کے بعد مستقبل کے سودے 497.50 ڈالر فی بشل میں طے پائے۔








