پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1772.27 پوائنٹس کی کمی کے بعد 166383.22 پوائنٹس ہو گیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1772 پوائنٹس کی کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1772.27 پوائنٹس کی کمی کے بعد 166383.22 پوائنٹس ہو گیا۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 569 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 95 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 378 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 96 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ابتدائی سیشن میں مجموعی طور پر 173.53 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 6.53 ارب روپے رہی۔ سب سے زیادہ کاروبار پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کے 17.52 ملین حصص، سینر جیکو پی کے لمیٹڈ کے 13.88 ملین حصص اور ورلڈ کال ٹیلی کام کے 13.81 ملین حصص میں ہوا۔ فسٹ پیراماؤنٹ مضاربہ، ڈاڈیکس، ایتھرنیٹ لمیٹڈ اور ایسٹ ویسٹ انشورنس کمپنی لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔








