سیمنٹ کی فروخت میں تین ماہ کے دوران 3.9 فیصد اضافہ،برآمدات میں کمی

ملک میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 3.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 13.14 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 12.65 ملین ٹن کے مقابلے میں 3.9 فیصد …

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 3.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 13.14 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 12.65 ملین ٹن کے مقابلے میں 3.9 فیصد زیادہ ہے۔

ستمبر میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.62 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو اگست کے 4.039 ملین ٹن کے مقابلے میں 14.7فیصدزیادہ گزشتہ سال ستمبر کی 4.36 ملین ٹن فروخت کے مقابلے میں 6 فیصدزیادہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فروخت 8.94 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 9.039 ملین ٹن کے مقابلے میں ایک فیصد کم ہے۔

دوسری جانب جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فروخت 4.19 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدتکے 3.61 ملین ٹن کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران سیمنٹ کی برآمدات 2.29 ملین ٹن ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت مکے 2.58 ملین ٹن کے مقابلے میں 12.66 فیصد کم ہیں۔ستمبر میں سیمنٹ کی برآمدات 0.83 ملین ٹن ریکارڈ کی گئیں جو اگست کے 0.75 ملین ٹن کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہیں۔

مزید خبریں