قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر ملک بھر کے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ استاد معاشرے میں علم، شعور اور مثبت اقدار کے فروغ کا بنیادی ذریعہ ہے اور اساتذہ نوجوان نسل کی سوچ اور مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اساتذہ نوجوان نسل کی سوچ اور مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، سیدال خان ناصر

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر ملک بھر کے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ استاد معاشرے میں علم، شعور اور مثبت اقدار کے فروغ کا بنیادی ذریعہ ہے اور اساتذہ نوجوان نسل کی سوچ اور مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کے لئے علم و تحقیق سے آراستہ نسل کی تیاری ضروری ہے، اس مقصد کے لئے اساتذہ کو جدید تعلیمی وسائل اور پیشہ وارانہ تربیت کے مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہے۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں اساتذہ کو جدید ٹیکنالوجی اور نئے تعلیمی رجحانات سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے اساتذہ کی استعدادِ کار میں اضافہ کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کا ازالہ قومی ذمہ داری ہے جبکہ انہیں معاشرے میں باعزت اور سازگار ماحول فراہم کیا جانا چاہئے۔ سیدال خان ناصر نے کہا کہ ملک بھر کے اساتذہ کی تعلیمی اور قومی خدمات قابلِ تحسین ہیں، اساتذہ کی محنت، عزم اورلگن پاکستان کے روشن اور بہتر مستقبل کی بنیاد ہے۔








