بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل بروز منگل ہوگا،اجلاس میں محکمہ کھیل سے متعلق سوالات اورمختلف قوانین کے مسودے پیش کئے جائینگے

کوئٹہ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل بروز منگل ہوگا،اجلاس میں محکمہ کھیل سے متعلق سوالات اورمختلف قوانین کے مسودے پیش کئے جائینگے۔بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کااجلاس کل بروز(منگل) 3بجے طلب کرلیاگیاہے ،اجلاس میں اجلاس میں کوڈ آف کریمنل پروسیجر1898(بلوچستان ترمیمی مسودہ قانون پیش کی جائیگی اس کے علاوہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی جانب سے بلوچستان سٹیزن فیسیلیٹیشن اینڈ گڈ گورننس کا مسودہ قانون سے متعلق رپورٹ اور بلوچستان کیڈٹ کالجز کا(ترمیمی)مسودہ قانون ایجنڈے کا حصہ ہے ۔