پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 2288.18 پوائنٹس کی کمی کے بعد 165867.31 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 2288 پوائنٹس گر گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 2288.18 پوائنٹس کی کمی کے بعد 165867.31 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 569 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 55 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 409 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 105 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا،مجموعی طور پر 441.87 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 15.70 ارب روپے رہی۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 633.14 پوائنٹس کی کمی کے بعد 59,518.47 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 3,182.77 پوائنٹس کی کمی کے بعد 237,511.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔
فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 4.55 ارب روپے مالیت کے حصص کا لین دین ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے فرسٹ نیشنل ایکویٹیز لمیٹڈ کے 50.25 ملین، پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کے 30.63 ملین اور سینرجیکو پی کے لمیٹڈ کے 30.42 ملین حصص کا سب سے زیادہ لین دین ہوا۔فرسٹ پیرامائونٹ مضاربہ، ڈی ایس انڈسٹریز لمیٹڈ اور شادمان کاٹن ملز لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔








