پی ڈی ایم اے کا صوبہ بھر میں بارشوں بارے الرٹ جاری،6 سے7 اکتوبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کل6 سے 7اکتوبر تک راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہائوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد ،لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کا صوبہ بھر میں بارشوں بارے الرٹ جاری ، ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔5اکتوبر (اے پی پی):پی ڈی ایم اے کا صوبہ بھر میں بارشوں بارے الرٹ جاری،6 سے7 اکتوبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کل6 سے 7اکتوبر تک راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہائوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد ،لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث مری گلیات اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ انہوں نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کووزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے، ڈی جی نے کہا کہ محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو بھی الرٹ جاری کر دیاگیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کر یں، بوسیدہ اور کچے مکانات میں ہرگز رہائش نہ رکھیں۔
ڈی جی سیف انور نے کہا کہ شہری آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں،اور آسمانی بجلی سے بچاو کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں پانی اور بجلی تاروں و کھمبوں کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں، اور ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔








