نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صومالیہ کے ساحل کے قریب ہائی جیک ہونے والے ایم ٹی آنر 25 کے پاکستانی عملے کے باقی 3 ارکان کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ پیر کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنی پوسٹ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ ایم ٹی آنر 25 کے پاکستانی …
صومالیہ کے ساحل کے قریب ہائی جیک ہونے والے ایم ٹی آنر 25 کے پاکستانی عملے کے باقی 3 ارکان کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صومالیہ کے ساحل کے قریب ہائی جیک ہونے والے ایم ٹی آنر 25 کے پاکستانی عملے کے باقی 3 ارکان کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ پیر کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنی پوسٹ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ ایم ٹی آنر 25 کے پاکستانی عملے کے باقی 3 ارکان عمران علی، محمد یاسین اور سید حسین یوسف کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے اور انہیں جبوتی میں پاکستانی سفارتخانے کی ایک ٹیم کے ہمراہ ادیس ابابا کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عملے کے تینوں ارکان کا ادیس ابابا میں استقبال کیا جائے گا جہاں سے وہ ایتھوپین ایئرلائنز کی کراچی جانے والی پہلی دستیاب پرواز کے ذریعے پاکستان روانہ ہوں گے جو 7 اکتوبر کو متوقع ہے۔نائب وزیراعظم نے صومالیہ کی حکومت اور ایم ٹی آنر 25 کے قریب موجود یورپی یونین نیول فورس آپریشن اٹلانٹا کا عملے کی رہائی یقینی بنانے میں معاونت اور تعاون پر اظہار تشکر کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بحری قزاقی کے خلاف جنگ اور بین الاقوامی بحری راستوں کی سلامتی اور آزادی کے تحفظ کے لیے دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔








