مرتضیٰ سولنگی کی افغان طالبان پر پاکستان کو جمہوریت کا درس دینے پر کڑی تنقید

صدر مملکت کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے غیر قانونی افغان طالبان رجیم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے نمائندے کس دیدہ دلیری سے پاکستان کو جمہوریت کا درس دینے کی جسارت کر رہے ہیں۔پیر کو ایکس پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ طالبان نے دوحہ معاہدے کے تحت کیے گئے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کی، افغان خواتین اور …

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے غیر قانونی افغان طالبان رجیم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے نمائندے کس دیدہ دلیری سے پاکستان کو جمہوریت کا درس دینے کی جسارت کر رہے ہیں۔پیر کو ایکس پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ طالبان نے دوحہ معاہدے کے تحت کیے گئے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کی، افغان خواتین اور بچیوں کی بنیادی آزادیوں کو سلب کیا اور نسلی و مذہبی اقلیتوں کو مسلسل نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ طالبان نے برسوں کے بم حملوں، آئی ای ڈی حملوں اور خودکش دہشت گردی کے بعد اقتدار پر قبضہ جمایا۔مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ یہ صورتحال انتہائی ستم ظریفی کی حامل ہے،ایک ایسی حکومت جو ’’بندوق کے زور پر اپنا اختیار قائم کرتی ہے‘‘ اسے پاکستان کی جمہوری حیثیت پر سوال اٹھانے کی ’’دیدہ دلیری‘‘ کیسے ہوئی ہے۔انہوں نے قیام پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ایسی ریاست ہے جو کروڑوں عوام کی مرضی اور مقبول حمایت کے نتیجے میں وجود میں آئی۔