گورنر پنجاب سے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ملاقات

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے ملاقات کی۔پیر کو ترجمان گورنر ہاوس کے مطابق ملاقات کے دوران چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے گورنر پنجاب کو ادارے کی کارکردگی کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام عوامی فلاح کا شاندار منصوبہ ہے جس …

لاہور۔5اکتوبر (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے ملاقات کی۔پیر کو ترجمان گورنر ہاوس کے مطابق ملاقات کے دوران چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے گورنر پنجاب کو ادارے کی کارکردگی کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام عوامی فلاح کا شاندار منصوبہ ہے جس سے لاکھوں مستحق خاندان مستفید ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان کے تمام صوبوں میں بلا تفریق کامیابی سے چل رہا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ان کا مشاہدہ ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستحق افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کو مالی امداد فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا وژن عام آدمی کی فلاح وبہبود اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے طرز کے اور بھی منصوبے شروع کرے گی جس سے ملک کے غریب اور کم وسیلہ طبقے کو ریلیف ملے گا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی شفافیت پوری دنیا کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب افرادکے جینے کا سہارا ہے۔اس موقع پر چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملک بھر میں مستحق افراد میں میرٹ کی بنیاد پر مالی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔