وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اساتذہ کے عالمی دن پر معلم اعظم حضرت محمد پر کروڑوں درودو سلام پیش کیا ہے۔اساتذہ کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے قابل احترام ا ساتذہ کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گرامی قدر اساتذہ سمیت ہر استاد کو سلام پیش کر تی ہوں۔ ٹیچرز ڈے پر پنجاب کے لاکھوں اساتذہ کرام کے اخلاص،محنت …
اپنے گرامی قدر اساتذہ سمیت ہر استاد کو سلام پیش کر تی ہوں،مریم نواز
لاہور۔5اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اساتذہ کے عالمی دن پر معلم اعظم حضرت محمد پر کروڑوں درودو سلام پیش کیا ہے۔اساتذہ کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے قابل احترام ا ساتذہ کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گرامی قدر اساتذہ سمیت ہر استاد کو سلام پیش کر تی ہوں۔ ٹیچرز ڈے پر پنجاب کے لاکھوں اساتذہ کرام کے اخلاص،محنت اور لگن کو سراہتی ہوں۔ استاد کامرتبہ، عظمت لازوال ہے،اپنے شفیق ٹیچرز کے لئے آج بھی عزت و احترام کا جذبہ برقرار ہے۔
اساتذہ معاشرے کا سب سے معتبر طبقہ ہے اوراستاد ہی طالب علم کو فرش سے عرش کی جانب لے جاتا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اچھا استاد علم ہی نہیں بلکہ ادب، اخلاقی اقدار اورمعاشرتی روایات سے بھی روشناس کرواتا ہے۔اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔ حکومت پنجاب معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے صوبہ بھر میں نوازشریف سکول آف ایمیننس جیسے پروگرام متعارف کرا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ طلبہ کو جدید علوم و فنون سے متعارف کرانے کے لئے پرائمری ایجوکیشن اے آئی متعارف کرارہے ہیں۔ اساتذہ کرام کو انگلش بول چال، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر جدید طرز تدریس سے متعارف کرانے کے لئے ٹریننگ فری کرائی جارہی ہے۔








