ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے شہر کو پلاسٹک آلودگی سے محفوظ بنانے کے لیے ممنوعہ پولی تھین بیگز کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے کریک ڈاؤن کے دوران 96 افراد کو گرفتار اور 148 کلو گرام ممنوعہ پلاسٹک بیگز ضبط کر لیے
ضلعی انتظامیہ کی شہر کو پلاسٹک آلودگی سے محفوظ بنانے کے لیے ممنوعہ پولی تھین بیگز کے خلاف کارروائیاں ، 96 افراد گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے شہر کو پلاسٹک آلودگی سے محفوظ بنانے کے لیے ممنوعہ پولی تھین بیگز کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے کریک ڈاؤن کے دوران 96 افراد کو گرفتار اور 148 کلو گرام ممنوعہ پلاسٹک بیگز ضبط کر لیے۔منگل کوضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ماحول کے تحفظ کے لیے ممنوعہ پولی تھین بیگز کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں، جن کا مقصد پلاسٹک آلودگی میں کمی اور شہر کے قدرتی حسن و ماحول کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔انتظامیہ نے کہا کہ پولی تھین بیگز زمین اور آبی گزرگاہوں کو آلودہ کرنے کے ساتھ ساتھ نکاسی آب میں رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں۔ پولی تھین بیگز پر پابندی اورماحول دوست متبادل کےاستعمال کے حوالے سے تفصیلی آگاہی مہم بھی چلائی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سےاپیل کی ہے کہ خریداری کےلیے کپڑے کے تھیلے اور دیگر ماحول دوست بیگز استعمال کریں جبکہ دکاندار ممنوعہ پلاسٹک بیگز کی فراہمی ترک کرکے ماحول دوست متبادل کے استعمال کو فروغ دیں۔انتظامیہ نے شہریوں سے پلاسٹک بیگز شاہراہوں، نالوں اور دیگر مقامات پر پھینکنے سے گریز کرنے اور صاف، سرسبز اور صحت مند اسلام آباد کے لیے انتظامیہ اورکاروباری طبقے سے تعاون کی اپیل کی ہے۔








