لاہورٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کےخلاف کارروائی کے دوران والٹن روڈ پر 100 سے زائد ای چالان والے موٹرسائیکل سوار کو ایک لاکھ90 ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے موٹرسائیکل تھانہ فیکٹری ایریا میں بند کردی ۔
لاہورٹریفک پولیس کی کارروائی ،113 ای چالان والے موٹرسائیکل سوار کو ایک لاکھ90 ہزار روپے جرمانہ

مزید خبریں
لاہور۔6اکتوبر (اے پی پی):لاہورٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کےخلاف کارروائی کے دوران والٹن روڈ پر 100 سے زائد ای چالان والے موٹرسائیکل سوار کو ایک لاکھ90 ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے موٹرسائیکل تھانہ فیکٹری ایریا میں بند کردی۔
پٹرولنگ افسران غلام عربی اور تنویر نے موٹرسائیکل کے ای چالان چیک کئے تو مجموعی طور پر113 چالان سامنے آئے۔موٹرسائیکل سوار نے89 مرتبہ بغیر ہیلمٹ سفر کیا جبکہ24 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی۔سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا ہےکہ منظم ٹریفک کے حصول کے لیے ای چالان اور ڈیجیٹل چالان کے نادہندگان کےخلاف کریک ڈائون جاری رہے گا جبکہ ای چالان کے نادہندہ سرکاری محکموں کو بھی کلیئرنس کے لیے مراسلے ارسال کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری ای چالان سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔ لاہور میں20 سے زائد ٹریفک خلاف ورزیوں پر اے این پی آر کیمروں کی مدد سے ای چالان جاری کئے جا رہے ہیں۔سی ٹی او نے کہا کہ نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کےخلاف بھی بلا امتیاز کارروائی جاری ہے۔








