پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا اور ابتدائی سیشن میں کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 630.17 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 66 ہزار 497 پوائنٹس ہو گیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا اور ابتدائی سیشن میں کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 630.17 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 66 ہزار 497 پوائنٹس ہو گیا۔ مجموعی طور پر 164.20 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 6.39 ارب روپے تھی۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران 570 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 250 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 208 کی قیمتوں میں کمی اور 112 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ورلڈ کال ٹیلی کام کے 15.09 ، کے الیکٹرک کے 12.70 اور پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کے 11.39 ملین حصص کا لین دین ہوا۔








