صوابی، ساتھی کی فائرنگ سے ملزم ہلاک

صوابی پولیس اورقتل، اقدام قتل، دھمکانے اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ساتھی کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔

پشاور۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):صوابی پولیس اورقتل، اقدام قتل، دھمکانے اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ساتھی کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔

ترجمان صوابی پولیس کے مطابق تھانہ کالوخان پولیس کو دوران گشت خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ قتل، اقدام قتل، منشیات فروشی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان معاذ اور راحیل موٹرسائیکل پر سوار ہو کر شملو کیمپ ڈاگئی کی جانب آ رہے ہیں۔اطلاع پر پولیس نے فوری ناکہ بندی کی، اسی دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، تاہم پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان کی جانب سے فائرنگ رکنے پر علاقے میں سرچ آپریشن کے بعد ملزم معاذ مردہ پایا گیا۔ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ ہلاک ہونے والا اشتہاری ملزم معاذ اپنے ہی ساتھی راحیل کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ ملزم قتل، اقدام قتل، دھمکانے اور دیگر سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب اور اشتہاری تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے آلہ واردات اسلحہ بھی برآمد کرلیا جبکہ فرار ہونے والے ملزم راحیل کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں