وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گیس کی لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے جامع لائحہ عمل ترتیب دینے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ گیس لوڈ مینجمنٹ کی حکمت عملی پر عملدرآمد کے حوالے سے بھرپور عوامی آگہی مہم چلائی جائے،موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں گیس کی بلا تعطل درآمد کے حوالے سے تمام تر ضروری اقدامات کئے جائیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی گیس کی لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے جامع لائحہ عمل ترتیب دینے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گیس کی لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے جامع لائحہ عمل ترتیب دینے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ گیس لوڈ مینجمنٹ کی حکمت عملی پر عملدرآمد کے حوالے سے بھرپور عوامی آگہی مہم چلائی جائے،موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں گیس کی بلا تعطل درآمد کے حوالے سے تمام تر ضروری اقدامات کئے جائیں۔
منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعظم نے گیس کی لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے جامع لائحہ عمل ترتیب دینے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گیس لوڈ مینجمنٹ کی حکمت عملی پر عملدرآمد کے حوالے سے بھرپور عوامی آگہی مہم چلائی جائے،موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں گیس کی بلا تعطل درآمد کے حوالے سے تمام تر ضروری اقدامات کئے جائیں۔
اجلاس کو گیس لوڈ مینجمنٹ کے حوالے پیشگی اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مقامی گیس کی فراہمی کے حوالے سے گھریلو صارفین ترجیح ہوں گے، بجلی کی پیداوار اور صنعتوں کے لئے آر ایل این جی ترجیح ہو گی،گھریلو سطح پر مقامی گیس کی جگہ متبادل ذرائع توانائی کو فروغ دینے کے حوالے سے عوامی آگہی مہم شروع کی جائے گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک کے شمالی علاقوں میں موجود گیس کے ذخائر سے بلا تعطل ترسیل یقینی بنانے کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
واٹر و سپیس ہیٹنگ کے لئے بجلی ہر چلنے والے آلات کے حوالے سے بینک فنانسنگ کی سہولت متعارف کروانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل علی پرویز ملک، وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت ہارون اختر، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔








