صدر مملکت آصف علی زرداری کا ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے واقعات پر تشویش، ٹریفک و کسٹم اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی سرپرستی اور مقامی سہولت کاروں کی طرف سے جاری دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام اور سکیورٹی ادارے فولادی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی سرپرستی اور مقامی سہولت کاروں کی طرف سے جاری دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام اور سکیورٹی ادارے فولادی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

منگل کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے واقعات میں ٹریفک اہلکار اور کسٹمز اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ بیرونی سرپرستی اور مقامی سہولت کاروں کی طرف سے جاری دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام اور سکیورٹی ادارے فولادی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، پاکستانی عوام اس جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے واقعات میں زخمی ہونے والے اہلکار کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

مزید خبریں