وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں زیر علاج خیبر پختونخوا کے رکن صوبائی اسمبلی جلال خان کی عیادت کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے جلال خان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جلال خان ایک متحرک اور فعال سیاستدان ہیں، وہ عوامی مسائل کے حل …
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی رکن خیبر پختونخوا اسمبلی جلال خان کی عیادت، جلد صحت یابی کیلئے دعا کی

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں زیر علاج خیبر پختونخوا کے رکن صوبائی اسمبلی جلال خان کی عیادت کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے جلال خان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جلال خان ایک متحرک اور فعال سیاستدان ہیں، وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ جلال خان نے ہمیشہ عوامی خدمت اور اپنے حلقے کے مسائل اجاگر کرنے میں فعال کردار ادا کیا ہے، ان کی سیاسی اور عوامی سرگرمیاں قابل قدر ہیں، امید ہے وہ جلد صحت یاب ہو کر اپنی معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے جلال خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔ وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بھی وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ موجود تھے۔








