این سی سی آئی اے گلگت کی بروقت کارروائی، شہری سے آن لائن فراڈ کی رقم مکمل برآمد کر کے واپس لوٹا دی

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) گلگت نے آن لائن جعل سازی کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شہری سے لوٹی گئی فراڈ کی پوری رقم برآمد کروا کر اس کے حوالے کر دی۔

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) گلگت نے آن لائن جعل سازی کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شہری سے لوٹی گئی فراڈ کی پوری رقم برآمد کروا کر اس کے حوالے کر دی۔

تفصیلات کے مطابق شہری حسین نے این سی سی آئی اے گلگت میں درخواست دائر کی تھی کہ جعلی طریقوں اور دھوکہ دہی کے ذریعے اسے آن لائن فراڈ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ شکایت موصول ہوتے ہی انکوائری آفیسر نے بروقت تحقیقات کا آغاز کیا اور پیشہ ورانہ مہارت بروئے کار لاتے ہوئے متنازع رقم کا سراغ لگا کر اسے بحفاظت برآمد کر لیا۔برآمد کی گئی مکمل رقم باضابطہ کارروائی کے بعد متاثرہ شہری کے حوالے کر دی گئی، جس پر شہری نے ادارے کی فوری اور شفاف کارروائی کو سراہا۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق سائبر کرائمز اور مالیاتی دھوکہ دہی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن جاری ہے تاکہ شہریوں کے مالی و ڈیجیٹل اثاثوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبریں