وفاقی وزیربرائے تاریخ و ثقافتی ورثہ اورنگ زیب خان کھچی نےکہا ہےکہ ملتان نہ صرف ان کااپنا گھرہےبلکہ یہ خطہ صدیوں سےعلم، ادب اورثقافت کا مرکزرہا ہے اس لیے اسے ملک کے دیگر بڑے شہروں کے برابر ادبی و ثقافتی اہمیت دی جانی چاہیے،ملتان میں بھی قومی سطح کی ایوارڈز تقریبات اور دیگر بڑے ادبی و ثقافتی پروگرام منعقد ہونے چاہئیں۔
ملتان کودیگر بڑے شہروں کے برابر ادبی وثقافتی اہمیت دی جائے گی ، وفاقی وزیربرائے تاریخ و ثقافتی ورثہ

مزید خبریں
ملتان۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے تاریخ و ثقافتی ورثہ اورنگ زیب خان کھچی نےکہا ہےکہ ملتان نہ صرف ان کااپنا گھرہےبلکہ یہ خطہ صدیوں سےعلم، ادب اورثقافت کا مرکزرہا ہے اس لیے اسے ملک کے دیگر بڑے شہروں کے برابر ادبی و ثقافتی اہمیت دی جانی چاہیے،ملتان میں بھی قومی سطح کی ایوارڈز تقریبات اور دیگر بڑے ادبی و ثقافتی پروگرام منعقد ہونے چاہئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اکادمی ادبیات پاکستان ملتان کے دورے کے موقع پر ادیبوں اور شعرا سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئےکیا۔ وفاقی وزیر نے اکادمی ادبیات میں جاری ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور مقامی ادیبوں، شعرا اور اہل قلم سے گفتگو کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ پشاور، کوئٹہ اور کراچی کے بعد اب ملتان آئے ہیں اور جنوبی پنجاب کے اس تاریخی شہر کی ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ رواں سال نومبر میں ملتان میں ایک عظیم الشان مشاعرہ منعقد کیا جائے گا جس میں خطے کے نامور شعرا و ادبا سمیت ملک بھر کی معروف ادبی شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اکادمی ادبیات پاکستان ملتان کے نئے دفتر کے قیام کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے اور اس منصوبے کے سنگ بنیاد کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کو درکاربنیادی سہولیات بھی جلد فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ادیبوں اور شاعروں کو بہتر ماحول اور سہولیات میسر آسکیں۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا خطہ بے حد زرخیز ہے اور یہاں کے لوگ غیر معمولی ادبی، علمی اور تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہیں،حکومت اہل قلم کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ادیبوں و شاعروں کی حوصلہ افزائی کے لیےعملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اورنگ زیب خان کھچی نے کہا کہ قومی سطح کے ایوارڈز اہل اور مستحق افراد کو ان کی قابلیت اور میرٹ کی بنیاد پر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کو ملک کے مختلف شہروں تک وسعت دی جائے گی اور ملتان کو بھی اس حوالے سے بھرپور نمائندگی اور اہمیت دی جائے گی۔اس موقع پر مختلف ادبی و ثقافتی اداروں سے وابستہ ادیبوں اور شعرا نے وفاقی وزیر کو اپنی تصانیف اور کتب بطور تحفہ پیش کیں جبکہ اکادمی ادبیات پاکستان ملتان کی جانب سے وفاقی وزیر اورنگ زیب خان کھچی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔








