وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چار کسٹم اور ایک ٹریفک اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پراظہار تشویش

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چار کسٹم اور ایک ٹریفک اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات باعث تشویش ہیں۔وزیراعظم نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار کسٹم اہلکار اور ایک ٹریفک اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گرد عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادراوں کی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔








