اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے جنرل اسمبلی کے صدر ڈاکٹر خلیل الرحمٰن سے الوداعی ملاقات کی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کے کام میں پاکستان کی مکمل حمایت اور مسلسل تعمیری تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد کی صدر جنرل اسمبلی سے الوداعی ملاقات

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔6اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے جنرل اسمبلی کے صدر ڈاکٹر خلیل الرحمٰن سے الوداعی ملاقات کی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کے کام میں پاکستان کی مکمل حمایت اور مسلسل تعمیری تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات کے دوران جنرل اسمبلی کے زیرِ اہتمام جاری اور آئندہ مختلف کثیرالجہتی سفارتی عمل سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عاصم افتخار احمد جلد پاکستان واپس روانہ ہوں گے، جہاں وہ سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔








