وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ عبدالعلیم خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیئے،پوری قوم اپنی بہادر افواج کو اس کامیابی پر سلام عقیدت پیش کرتی ہے،پاکستان کے امن و سلامتی کے خلاف ہر سازش کا پوری قوت سے مقابلہ کیا جائے گا،

سکیورٹی فورسز کا حوصلہ ناقابل شکست ہے، وطن عزیز کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کے لئے قومی عزم برقرار رہے گا۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہل خانہ کےلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید خبریں