پنجاب بھرمیں 1456ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1682زخمی ہوئے ،ریسکیو

ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1456ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 725افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ترجمان ریسکیوکے مطابق 957معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

لاہور۔6اکتوبر (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1456ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 725افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ترجمان ریسکیوکے مطابق 957معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 942ڈرائیوز،63کم عمرڈرائیور، 539مسافراور213پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ283ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت353متاثرین کے ساتھ پہلے، ملتان98حادثات میں 103متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ فیصل آباد 84حادثات میں 99متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

ان ٹریفک حادثات کے کل1694متاثرین میں 1334مرد اور360خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 265افراد کی اوسط عمر18سال سے کم913افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ516زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1586موٹرسائیکلز،96آٹورکشے،160کاریں،34وین،11مسافر بسیں،38ٹرک اور74دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔