ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور بارش کا امکان

خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،اس دوران چند مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کا امکان ہے ،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے۔

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،اس دوران چند مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کا امکان ہے ،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ منگل کی رات اور 7 اکتوبر کے دوران آندھی/جھکڑ چلنے، ژالہ باری اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھردیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں اثر انداز ہو رہا ہے جوکہ کل تک برقرار ر ہے گا۔کل (بدھ کو) بالائی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان ، کشمیر،خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اس دوران چند مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا تاہم خطہ پوٹھوہار ،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری/تیز بارش بھی ریکارڈ ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: پشاور (سٹی 38، ایئرپورٹ 05)، چراٹ 17، مالم جبہ 10، تخت بھائی 10، دیر (لوئر 05، اپر 04)، کالام 04، دروش 02، بالاکوٹ، چترال اور سیدو شریف 01، پنجاب:

اٹک 31، مری 06 گلگت بلتستان: بنجی 02 اور گلگت میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔منگل کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 44، سبی 40، دادو، روہڑی، دالبندین میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔