انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے اڈیالہ جیل کے باہر ہنگامہ آرائی، کارِ سرکار میں مداخلت اور دیگر دفعات کے تحت درج مقدمہ کی سماعت ملزمان کے وکلا ءکی جانب سے عدم حاضری کے باعث
اڈیالہ جیل کے باہر ہنگامہ آرائی کیس، سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی

مزید خبریں
راولپنڈی۔6اکتوبر (اے پی پی):انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے اڈیالہ جیل کے باہر ہنگامہ آرائی، کارِ سرکار میں مداخلت اور دیگر دفعات کے تحت درج مقدمہ کی سماعت ملزمان کے وکلا ءکی جانب سے عدم حاضری کے باعث 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔گزشتہ روز سماعت کے موقع پر پراسیکیوشن کے وکلاء اور مقدمہ میں نامزد ملزم چوہدری نذیر عدالت میں موجود تھے
تاہم ملزمان کے وکلا ءنے نادیہ خٹک، آصف اقبال، اسد عباس اور طیبہ راجہ کی عدم حاضری پر ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کیں، جنہیں عدالت نے منظور کرلیا۔ عدالت نے مقدمہ کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔








